جماعت اسلامی یوتھ چارسدہ دو گروہوں میں بھٹ گئی

اکثریتی گروپ نے احتجاجی تحریکوں سے بائیکاٹ اور جماعت اسلامی یوتھ بچاؤ تحریک کا اعلان

منگل 23 مئی 2017 19:41

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جماعت اسلامی یوتھ چارسدہ دو گروہوں میں بھٹ گئی، اکثریتی گروپ نے احتجاجی تحریکوں سے بائیکاٹ اور جماعت اسلامی یوتھ بچاؤ تحریک کا اعلان کردیا۔ جے آئی یوتھ نظریاتی پروگرام کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کی جارہی ہے کئی عہدیداروں نے احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں پی کے 17 کے نائب صدر ماجد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی کے 17عثمان ، یو سی نائب صدر میاں فضل شاہ ، سینئر نائب صدر ایم سی 2 عارفین ، نائب صدر وسیم، سپورٹس سیکرٹری فہد، جنید، ازلان، حسن، اوردیگر نے محمدزئی پریس چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر جے آئی یوتھ کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیںکبھی ہسپتال بچاؤ، کبھی قبرستان بچاؤ، کبھی چنگچی بچاؤ اور اب ڈپٹی کمشنر ہٹاؤ تحریک کانعرہ لگا کر عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جس سے نہ صرف جماعت اسلامی کی سوچ اور پروگرام کو سخت دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ضلعی جنرل سیکرٹری نوید خان سمیت الیکشن کے ذریعے نہیں بلکہ سلیکشن کے ذریعے عہدیدار بنے ہیں جبکہ ہم سب انٹرا پارٹی الیکشن میں بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے ہیں اور ان عناصر کو الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف مالی معاونت کی جاتی ہے جبکہ الخدمت کا فنڈ یتیموں، بیواؤں اور معذوروں کیلئے مختص ہوتا ہے اور یہی فنڈ یہ عناصر اسی طرح کے تحاریک اور اپنے پروگرامات پر خرچ کرتے ہیں جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، صوبائی امیر مشتاق احمد خان کے کرپشن فری پاکستان تحریک کیلئے اپنے ضلعی امیر کے قیادت میں تن و من قربان کریں گے اور ہر موقع پر بھرپور ساتھ دینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ان کو پارٹی عہدوں سے الگ کیا جائے اور الیکشن کے ذریعے بھی جے آئی یوتھ کے عہدیداروں کا فیصلہ کیا جائے۔ اس موقع پر اِن تمام عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کرکے 26 مئی سے مفاد پرست عناصر کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 26 مئی سے جماعت اسلامی یوتھ بچاؤ تحریک اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک ضلعی جنرل سیکرٹری نوید اور دیگر عہدیداروں کا فیصلہ انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :