جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے کرپشن تجاوزات اور دفعہ 144 کے آڑ میں بے جاء جرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 23 مئی 2017 19:41

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے کرپشن تجاوزات اور دفعہ 144 کے آڑ میں بے جاء جرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، 25 مئی تک ڈی سی چارسدہ کو معطل کرنے، نیب، اینٹی کرپشن اور احتساب بیورو سے تحقیقات کا مطالبہ، بصورت دیگر فاروق اعظم چوک چارسدہ میں احتجاجی دھرنا دیکر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فاروق اعظم چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے نائب امیر مجیب الرحمٰن ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ دُرانی، جے آئی یوتھ کے صدر شاہ حسین، جنرل سیکرٹری نوید خان، ضلعی کونسلر حلیم اللہ، ولی محمد، اشفاق خان اور دیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ دفعہ 144 اور تجاوزات کے آڑ میں غریبوں ، محنت کشوں اور دُکانداروں کو بے جاء تنگ کرتے ہیں اور ناجائز جرمانے لگاتے ہیں، بھرتیوں ، ٹھیکداری سسٹم سمیت دیگر محکموں کے آفسز، ڈپٹی کمشنر سے تنگ آچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی اور ایکسین پیسکو چارسدہ کے ملی بھگت سے چارسدہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ضلع کونسل میں چائے پانی کے مد میں لاکھوں روپے کے بل پاس ہوتے ہیں جس میں ڈی سی اور ناظم اعلیٰ دونوں شریک ہیں اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی چارسدہ نے قاضی خیل تا چارسدہ اور ناوے کا رستہ اپنے مفاد کیلئے بند کیا ہے جسکی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی سی چارسدہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو اپنے مفاد کیلئے بے جاء تنگ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مرکزی امیر سراج الحق کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔ اُنہوں نے ڈی سی چارسدہ کی فوری معطلی، نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 20 مئی کو فاروق اعظم چوک چارسدہ میں دھرنا دیکر تحریک شروع کریں گے جسے بعد ازاں پورے صوبے میں پھیلایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :