انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے دالرکی قدرمیںاضافے کارحجان

اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی

منگل 23 مئی 2017 19:41

انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے دالرکی قدرمیںاضافے کارحجان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء)انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے دالرکی قدرمیںاضافے کارحجان دیکھاگیاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں5پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.80روپے سے بڑھ کر104.85روپے اورقیمت فروخت104.85روپے سے بڑھ کر104.90روپے پرجاپہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.90روپے اورقیمت فروخت106.10روپے پربرقراررہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں70پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت119.40روپے سے بڑھ کر120.10روپے پرجاپہنچی اسی طرح60پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت فروخت138.10روپے سے بڑھ کر138.70روپے ہوگئی