Live Updates

الیکشن کمیشن،عمران خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر پی ٹی آئی کو 7جون تک جواب داخل کرنے کی مہلت

منگل 23 مئی 2017 19:34

الیکشن کمیشن،عمران خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر پی ٹی آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر پی ٹی آئی کو 7جون تک جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی کرنے کا تعین بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف شعیب بھٹہ نامی شخص کی جانب سے دائر ہونے والی نااہلی ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کے وکیل نے کہاکہ اسی نوعیت کا کیس سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اور جو الزامات الیکشن کمیشن میں لگائے گئے ہیں یہی الزامات حنیف عباسی نے سپریم کورٹ نے لگائے ہیں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن میں دائر کیا جانے والا کیس سپریم کورٹ میں دائر ہونے والے کیس کی کاپی ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے اور حکومت کی جانب سے دلائل مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ ہماری جانب سے دلائل جاری ہیں انہوںنے الیکشن کمیشن سے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا کی اس موقع پر شعیب بھٹہ کے وکیل نے کہاکہ ہمارے کیس کا سپریم کورٹ کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور پی ٹی آئی تاخری حربوں سے کام لے رہی ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل کو کیس کا جواب7جون تک جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ جواب داخل ہونے کے بعد کیس کی سماعت جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا تعین کیا جائے گا۔

۔۔۔۔اعجاز خان
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات