موجودہ حکومت کے دور میں عوام پر ہر روز مہنگائی کے بم برسائے گئی:سعدیہ سہیل رانا

منگل 23 مئی 2017 19:34

موجودہ حکومت کے دور میں عوام پر ہر روز مہنگائی کے بم برسائے گئی:سعدیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انہیں صرف بیرونی دوروں اور سڑکیں بنانے کی فکر ہے ماہ رمضان سے قبال مہنگائی کی حالیہ لہر نے عوام کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام پر ہر روز مہنگائی کے بم برسائے گئے۔ غریب آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے ، جوپورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،عالمی ادارے ہوش کے ناخن لیں۔ سات لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے خائف ہے کیونکہ ان میں جذبہ شہادت اور آزادی کی تڑپ موجود ہے۔ اب پاکستانی حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :