ن لیگ کی طرف سے پاکستان ریلوے کی بحالی اور مالی ترقی کے جھوٹے دعوے کھل کر سامنے آ گئی: مہرین انو ر راجہ

منگل 23 مئی 2017 19:34

ن لیگ کی طرف سے پاکستان ریلوے کی بحالی اور مالی ترقی کے جھوٹے دعوے کھل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پاکستان ریلوے کی بحالی اور مالی ترقی کے جھوٹے دعوے کھل کر سامنے آ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران پاکستان ریلوے کے مجموعی قرضوں اور واجب الادا رقوم میں100 ارب37 کروڑ50 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی 2013 میں18 ارب روپے کی آمدنی بڑھ کر اس برس40 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے لیکن آمدنی میں122 فیصد کے اضا فے کے باوجود ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے تنخواہوں ،پنشن اور دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے 144ارب 50کروڑروپے کا نقصان کیا گیا ہے ،اس کی علاوہ وفاقی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے تحت 152ارب روپے علیحدہ طور پر فراہم کیے لیکن ریلوے انتظامیہ ان میں سی52 ارب روپے خرچ نہ کر سکی اور یہ رقوم قومی خزانے میں واپس چلی گئیں۔