تحریک انصاف کے رہنماؤں کی قصور میں پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت

منگل 23 مئی 2017 19:34

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی قصور میں پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی کارکنوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں پر دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ قصور میں پولیس کامعصوم شہریوںپر شدید تشدد اور تحریک انصاف کے رہنمائوں پر درج کی گئی ایف آئی آ ر درحقیقت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر (ن) لیگ کی بوکھلاہٹ ہے ،تحریک انصاف کے رہنمائوں شعیب صدیقی، شوکت علی بھٹی اور سہیل ظفر چیمہ نے کہاکہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے اور دہشتگردی کی دفعات لگانا (ن) لیگ کاوطیرہ ہے،ان رہنمائوں نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور ورکرز کو دبایانہیںجاسکتا، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع قصور بھی تحریک انصاف کاگڑھ ہے اور (ن) لیگ کی اوچھی او رنیچ حرکتوں سے تحریک انصاف کے کارکن ڈرنے والے نہیںہیں، حکمران پی ٹی آئی کے ورکروں کے دل سے چیئرمین عمران خان کی محبت کوختم نہیںکرسکتے،تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پی ٹی آئی ضلع قصور کے سینئر رہنماء اور ممبر سنٹرل ایڈمنسٹریٹو کمیٹی سردار علی جاوید ڈوگر ایڈووکیٹ پر قصور پولیس کیطرف سے دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اورحکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ فی الفور اس من گھڑت جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کوفوری خارج کیا جائے۔