صرف توانائی ہی ہماری پہلی ترجیح ہی:عرفان دولتانہ

منگل 23 مئی 2017 19:25

صرف توانائی ہی ہماری پہلی ترجیح ہی:عرفان دولتانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ک ہچین کے تعاون سے توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے کیونکہ توانائی ہوگی تو ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہوگا ،کھیت ہرے بھرے ہوںگے ، زراعت ترقی کرے گی، پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی،روز گا ر کے لا کھوں مواقع پیدا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے باعث ملک میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گاجس سے امپورٹ و ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، غربت میں کمی آئے گی اور ہم اپنے ہمسایہ ملک سے معاشی میدان میں مقابلے کے قابل ہوںگی-انہوںنے کہاکہ توانائی ،توانائی اور صرف توانائی ہی ہماری پہلی ترجیح ہے اور ملک کو اندھیروں سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔