چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے کے مقدمہ کا انتظامی نوٹس لے لیا

منگل 23 مئی 2017 19:25

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے کے مقدمہ کا انتظامی نوٹس لے لیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان کو مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 30 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، فاضل چیف جسٹس نے مقدمہ سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی، خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر وکیل کے بیٹے شاہ حسین نے زخمی کر دیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز پولیس نے درج کر رکھا ہے، چیف جسٹس نے مقدمہ کا ٹرائل مکمل نہ ہونے پر انتظامی نوٹس لیا ہے۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :