بات چیت کا محور الحدیدہ میں عسکری کارروائی سے گریز ہے ، ولد الشیخ

منگل 23 مئی 2017 19:06

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمنی عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ " ہم اقوامِ متحدہ میں غیر جانب دار رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد امن کو یقینی بنانے کے لیے حتی الامکان کوشش کرنا ہے۔ خواہ کچھ بھی کہا جاتا رہے مگر ہم کسی فریق کی طرف نہیں ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ رمضان میں فائر بندی کو یقینی بنا لیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں تنازع کے فریق مذکارات کی میز پر واپس لوٹ آئیں گی"۔