ٹرمپ سے بات چیت دو طرفہ تعلقات کا اہم موڑ ثابت ہوگی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی قیادت نے اعتماد کیا، شاہ سلمان

منگل 23 مئی 2017 19:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ریاض کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی، عرب-امریکا سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والی مسلمان، عرب اور امریکی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے موڑ کا نقطہ آغاز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز ریاض میں واقع قصر الیمامہ میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے آغاز میں شاہ سلمان نے کہا کہ ریاض میں جمع ہونے والی اسلامی، عرب اور امریکی قیادت ان کے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم پر سعودی قوم اور حکومت ان کے شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اپیل پر خلیج تعاون کونسل کی قیادت، عرب قیادت اور مسلمان ممالک کے قائدین نے ریاض میں ہونے والی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کرکے سعودی عرب پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی عرب، اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنسوں میں 55 مسلمان ممالک کی قیادت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت کی تھی۔ ٹرمپ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا جس کے لیے انہوں نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔

متعلقہ عنوان :