مانچیسٹر دھما کہ ، عالمی برادری کی مذمت

منگل 23 مئی 2017 19:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء)برطانوی شہر مانچیسٹر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ کے موقع پر ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور رد عمل سامنے آ رہا ہے۔’پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 35 منٹ پر مانچیسٹر ایرینا میں گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے موقع ہو نے والے اس دھماکے میں بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

معرف غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مانچیسٹر دھماکے پر دنیا بھر سے دردناک اور شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔فرانس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ حملہ تھا جس کا مقصد ’خصوصاً اور جان بوجھ کر نوجوانوں کو نشانہ بنانا تھا۔‘اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ ’یہ انتہائی ناقابل فہم ہے کہ کوئی کیسے اتنے لوگوں کو مارنے کے لیے ایک تفریحی پاپ کنسرٹ کا استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

‘روسی صدر ولادی میر پوتن نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’بیہمانہ اور ظالمانہ جرم قرار دیا ہے۔‘دوسری جانب اس وقت مشرق وسطی کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کو ’ہاری ہوئی برائی قرار دیا۔‘چینی صدر شی جنگ پنگ نے اس موقع پر ملک? برطانیہ کو فون کال کی اور کہا کہ چین اس مشکل وقت میں برطانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ان سب کے علاوہ انڈین، کینیڈا اور آسٹریلیا کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی مذمتی پیغامات سامنے آئے اور ان تمام ممالک نے بھی برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔