سٹوڈنٹ کو لرننگ لائسنس فراہم کرنے کیلئے تمام گورنمنٹ یونیورسٹیز اور کالجز میں لرنر وین بھجوانے کا فیصلہ

منگل 23 مئی 2017 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے سٹوڈنٹ کو لرننگ لائسنس فراہم کرنے کے لئے تمام گورنمنٹ یونیورسٹیز اور کالجز میں لرنر وین بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے سٹوڈنٹ کو لائسنس فراہم کرنے کے لئے تمام گورنمنٹ کالجز اور یونیورسٹیز میں لرنر وین بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سٹوڈنٹ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ لے کر لرنر لائسنس جاری کیا جائے گا۔ (علی)