محکمہ داخلہ پنجاب کے 78 سے زائد افسران کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹسز جاری کر دیئے

منگل 23 مئی 2017 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب کے 78 سے زائد افسران کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 2014ء تا 2016ء کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کئے جبکہ افسروں سے 2 جون تک گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے اور ایف بی آر محکمہ داخلہ کے موجودہ اور سابق افسروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں ان میں سابق سپیشل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر محمد شعیب اکبر، وجاہت عرفان ہمدانی، ڈپٹی سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) ملک شہباز، ایڈیشنل سیکرٹری اسد فیض، ایڈیشنل سیکرٹری سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری محمد زمان، ڈپٹی سیکرٹری خضر حیات، انیس ہاشمی اور سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف سمیت دیگر سیکشن لاء افسران شامل ہیں۔

(علی)

متعلقہ عنوان :