ایف آئی اے کا ڈیفنس روڈ پر جعلی سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،فیکٹری مالک گرفتار

منگل 23 مئی 2017 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ایف آئی اے ڈیفنس روڈ پر واقع موٹر سائیکلوں کے جعلی سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے سپیئر پارٹس برآمد کر کے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ڈیفنس روڈ پر مختلف برینڈ کے جعلی سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کے سپیئر پارٹس برآمد کر کے فیکٹری مالک اقبال خالد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (علی)