محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 31 مئی تک ٹوکن ٹیکس جمع کروانے والوں کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا

منگل 23 مئی 2017 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں31 مئی تک ٹوکن ٹیکس جمع کروانے والوں کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور پک اپ کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں 31 مئی تک بغیر جرمانے کے فیس ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے جس کے تحت 31 مئی تک فیس جمع کروانے پر کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا ہو گا، ڈی جی ایکسائز کے مطابق ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے 84 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا ہے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5 ارب 29 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں جبکہ موٹر سائیکل برانچ میں 10 ارب 5 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ (علی)

متعلقہ عنوان :