اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کو ادائیگی پنجاب حکومت کرے گی، رانا ثناء اللہ

منگل 23 مئی 2017 18:39

اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کو ادائیگی پنجاب حکومت کرے گی، رانا ثناء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کو ادائیگی پنجاب حکومت کرے گی جبکہ اورنج ٹرین میں روانہ 5 لاکھ افراد سفر کریں گے، صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور اس سے ملک میں بے روزگاری میں کمی آئے گی جبکہ اورنج لائن ٹرین سے شہریوں کو سفر کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ (علی)

متعلقہ عنوان :