وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 29 مئی تک مہلت

منگل 23 مئی 2017 18:39

وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے 29 مئی تک مہلت دیدی، فاضل چیف جسٹس نے متعدد بار نوٹسز کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا دوران سماعت فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہا کیا مشیر کے انتخاب سے قبل اس کی متعلقہ شعبے میں اہلیت جانچی جاتی ہے، درخواست گزار محمود اختر نے موقف اختیار کیا کہ آئین وزیراعظم کو پانچ سے زائد مشیر رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، مشیر کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا آئینی اختیار بھی نہیں ہے، جس پر فاضل چیف جسٹس نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے کہ مشیروں کی تعیناتی کیسے کی جاتی ہے سرکاری وکیل نے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو 29 مئی تک جواب داخل کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :