پنجاب اسمبلی : الیکٹرانک میڈیا کے کارکنوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے بھی قانون بنانے کا مطالبہ

منگل 23 مئی 2017 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پنجاب اسمبلی نے اخباری کارکنوں کے روزگار اور جملہ مراعات کو تحفظ دینے والے قانون کی طرز پر الیکٹرانک میڈیا کے کارکنوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے بھی قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ اسمبلی میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے کیا گیا ہے جو وزیر قانون نے پیش کی تھی اور تمام جماعتوں نے اس کی تائید کی قرار داد میں پیمرا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں نافذ نیوز پیپرز ایمپلائز ایکٹ کی طرز پر الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور کارکنوں کیلئے سروس سٹرکچر تشکیل دیا جائے جس میں ان کی تنخواہوں، اوقات کار اور میڈیکل الائونس سمیت تمام مراعات شامل ہوں، قرار داد میں کارکنوں کی اجرتوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

(قیوم زاہد)