حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست :وفاقی حکومت کو نظرثانی بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت

منگل 23 مئی 2017 18:38

حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست :وفاقی حکومت کو نظرثانی بورڈ کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نظرثانی بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور نظر بند کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حافظ سعید کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے حافظ سعید کی نظر بندی کے بارے میں نظرثانی بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی جس پر ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی ۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :