حکومت نے ایل این جی سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

منگل 23 مئی 2017 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) حکومت نے ایل این جی سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس پر 100 ارب روپے لاگت آئے گی، تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل این جی سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ پاور پلانٹ بھکی پاور پلانٹ کی طرز پر ہو گا جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبہ کو شامل کرنے کے لئے محکمہ پی اینڈ ڈی کو خط ارسال کر دیا گیا ہے اور اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں 20 ارب روپے کا بجٹ جاری کیا جائے گا۔ (علی)

متعلقہ عنوان :