لیاری گینگ وار اور کالعدم تحریک طالبان نے بدامنی پھیلانے کیلئے خفیہ گٹھ جوڑ

دونوں گروہوں نے مشترکہ کارروائیوں کیلئے منگھو پیر میں ڈیرہ جما لئے،گرفتار دہشت گرد کا دوران تفتیش انکشاف

منگل 23 مئی 2017 18:33

لیاری گینگ وار اور کالعدم تحریک طالبان نے بدامنی پھیلانے کیلئے خفیہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) لیاری آپریشن کے خلاف لیاری گینگ وارکالعدم تحریک طالبان نے شہرمیںبدامنی پھیلانے کیلئے خفیہ گٹھ جوڑکرلیا،مل کرکارروائیاںکرنے کی تیاریاںکررہے ہیں۔خفیہ اداروںنے رپورٹ دی ہے کہ دونوںگروہوںنے مشترکہ کارروائیوںکیلئے منگھوپیرمیںڈیرہ جمالیاہے۔ذرائع کے مطابق خفیہ اداروںنے گرفتارملزم کے انکشافات اورخفیہ اطلاعات سے سیکورٹی اداروںکوآگاہ کردیا۔

سیکورٹی اداروںکوموصول ہونے والے آگاہی نوٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کارندے متعین،حیات اللہ اوروقاریوسف منگھوپیرمیںموجودہیں۔کالعدم ٹی ٹی پی کے ان کارندوںکوبھی دیکھاگیاہے۔لیاری گینگ وارکے کارندوںمیںزاہدلاڈلہ،تاج محمدعرف تاجو،ایاززہری اورسہیل سنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیاری گینگ وارکے یہ کارندے منگھوپیرمیںداخلے کیلئے نادرن پائی پاس یوسف گوٹھ لاراستہ اختیارکرتے ہیں۔

نوٹ میںیہ بھی بتایاگیاہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اورلیاری گینگ سیکورٹی اداروںپرمشترکہ حملوںکاارادہ رکھتے ہیںجبکہ منگھوپیرمیںدونوںگروہوںکی مشترکہ سرگرمیوںمیںخطرناک حدتک اضافہ دیکھاجارہاہے۔خفیہ اداروںنے آگاہی نوٹ میںسیکورٹی اداروںکوچوکنارہنے اوردونوںگروہوںکی سرگرمیوںپرنظرکررکھنے کی سفارشات کی ہی

متعلقہ عنوان :