نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور پر پولیس کا تشدد،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

منگل 23 مئی 2017 18:33

نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور پر پولیس کا تشدد،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور پر پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ میڈیا رپورٹس میں مذکورہ واقعہ کی تفصیلات کو پیش نظر رکھ کر غیرجانبدارانہ انکوائری کو یقینی بنایا جائے