وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے

منگل 23 مئی 2017 18:33

وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد منگل کو اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف روضہ رسولؐ پر حاضری کے بعد مدینہ منورہ سے وطن واپس روانہ ہوئے تو پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ وزیراعظم نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران ریاض میں پہلی عرب اسلامی امریکہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ پر حاضری بھی دی۔ وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔