پاکستان نے پانچ سال بعد عراق کی چاول کی منڈی بھارت سے واپس حاصل کرلی

رواں سال دس ارب روپے کے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد چاول عراق کو بھیجا جائے گا،چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

منگل 23 مئی 2017 18:33

پاکستان نے پانچ سال بعد عراق کی چاول کی منڈی بھارت سے واپس حاصل کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان نے پانچ سال بعد عراق کی چاول کی منڈی بھارت سے واپس حاصل کرلی، رواں سال عراق کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چاول برآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پانچ سال بعد عراق کی چاول کی منڈی بھارت سے واپس لے لی، رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود مولوی نے بتایا کہ پاکستان سے عراق کو پانچ سال بعد چاول کی برآمد شروع ہوجائے گی، رواں سال دس ارب روپے کے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد چاول عراق کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عراق کوپاکستانی چاول کی ورائٹی پر تحفظات تھے جن کو دور کرلیا، اب پاکستانی چاول کی مختلف ورائٹیز کو عراقی فوڈ منسٹری نے منظور کرلیا ہے ۔خیال رہے کہ عراق اس وقت بھارت اور یورو گوئے سے چاول خرید رہا تھا لیکن پاکستان نے ایک بار پھر عراق کی منڈی واپس لے لی ہے۔.واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں چاول کا چوتھا بڑا برامد کنندہ ہے، جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ جو مسائل سے دوچار رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :