سی پیک نا امیدی کو امیدوں اور مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے کا عظیم منصوبہ ہے‘پرویز ملک/عمران نذیر

پاکستان کی تقدیر بدلنے کے اس قومی منصوبے پر سیاست،بندربانٹ اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانیکی کوئی گنجائش نہیں‘لیگی رہنما

منگل 23 مئی 2017 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ سی پیک نا امیدی کو امیدوں اور مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے کا عظیم منصوبہ ہے،اگر ہم نے اس عظیم منصوبے سے فائدہ نہ اٹھایا تو آنے والی نسلیں اور تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی،پاکستان کی تقدیر بدلنے کے اس قومی منصوبے پر سیاست،بندربانٹ اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوئی گنجائش نہیں،اس منصوبے کی کامیابی پر دوست خوش اور مخالفین حیران و پریشان اور ان کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے اور اپریشن’’ رد الفساد‘‘ کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے،اس پر کوئی ساست بازی نہ کی جائے، ملک کو امن کا گہواراہ بنانے میں سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ تعاون کیا جائے، مسلم لیگ ن وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک فوج کے تعاون سے پاکستان میں پائیدار امن واستحکام کا قیام کرکے ہی رہیں گے،پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،اور ہم یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررکن اسمبلی چوہدری محمد شہباز ،رمضان صدیق بھٹی،رانا مبشر اقبال،سید توصیف شاہ، عامر خان۔رانا لیاقت ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ ممبر سمیر اامجد لیڈی کونسلر عظمیٰ ناصرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قومی وسائل امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہی ہے،حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت اور میعار کو قائم رکھنے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی متعارف کرایا ۔

انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :