کرپٹ سیاستدانوں نے بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافے کے سوا ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا، محمود خان

پی ٹی آئی کی جنگ ان کرپٹ مافیا حکمرانوں کیخلاف ہے جنہوں نے قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا ہے، وزیر کھیل خیبر پختونخوا

منگل 23 مئی 2017 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم،امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 66 سالوں کے دوران روایتی موقع پرست کرپٹ سیاستدانوں نے اپنے بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافے کے سوا ملک و قوم کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیااسلئیے پی ٹی آئی کی جنگ ان کرپٹ مافیا حکمرانوں کے خلاف ہے کہ جنہوں نے قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں صوبے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے اور صوبائی حکومت کا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے مابین چار مختلف معاہدوں پر دستحط کرنا اس بات کا بین ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم اور سر کردہ شخصیات امیر رحمان عرف کاکی، عمر رحمٰن، خائیستہ رحمان ، سید رحمٰن، سنگین خان، شیر محمد، گل محمد، فقیر محمد، خائستہ محمد ، نور محمد، صدام، فضل، رشید، سیفور رحمان، سوال فقیر، عمر رحمان اور طوطی خان نے اپنے خاندانوںاورسیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی وزیر محمود خان کی بے لوث خدمت کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی کی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تا حیات اپنا کردار ادا کرینگے ۔

صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو اپنی جانب سے مکمل تعائون کا یقین دلایا کہ انہیںپی ٹی آئی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔وزیر موصوف نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے سحرہ گبین جبہ روڈپر تعمیراتی کا م کا آغاز ہو چکا ہے اسی طرح 13کروڑ روپے کی لاگت سے ٹی ایج کیو ہسپتال مٹہ اور 10کروڑ روپے کی لاگت سے دار مئی بی ایچ یوکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس سے تحصیل مٹہ کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات دہلیز پر فراہم ہوگی۔

محمود خان نے مذید کہا کہ گرلز کالج کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائیگااور عنقریب اسی کالج میں طالبات کو داخلے بھی دئے جائینگے ۔اس کے علاوہ تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے آبنوشی کے 22 ٹیوب ویلز کی تنصیب اور دیگر منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجن سے علاقے کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کے سلسلے میں مشکلات کا اذالہ ہونے کے ساتھ وافر مقدار میں پینے کیلئے صاف پانی فراہم ہوگا۔محمود خان کا کہنا تھاکہ ان منصوبو ں سے علاقے میں سابقہ محرومیوں کے خاتمے کے ساتھ عوام کے بیشتر مسائل مشکلات حل ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :