وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق کی صدارت میں انسانی حقوق کی یو پی آر رپورٹ پر مشاورتی اجلاس

تیسری یو پی آر رپورٹ 30اکتوبر تا یکم نومبر2017تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں پیش کی جائیگی‘ رابعہ جویری آغا

منگل 23 مئی 2017 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا کی صدارت میں انسانی حقوق کی یو پی آر رپورٹ پر صوبائی مشاورتی اجلاس کاا نعقاد ہوا۔ اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق پنجاب حکومت کے مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کی اہم تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا کہ تیسری یو پی آر رپورٹ 30اکتوبر تا یکم نومبر2017تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں پیش کی جائے گی اس حوالہ سے اجلاس بہت اہم ہے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار اور اُن کے سدِبات کیلئے کیے گئے اقدامات جو خصوصاً خواتین ، بچوں، مذہبی منافرت اور کم عمری کی شادی سے متعلق ہیں کہ جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل وزارت انسانی حقوق محمد حسن منگی نے رپوٹ کی تیاری کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ریجنل ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق لبنیٰ منصور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ رابعہ جویری آغا نے کہا کہ صوبوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے ساتھ مشاورت کا مقصدیہ ہے کِہ ایک متفقہ یو پی آر تیار کی جائے جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

مشاورت کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کِہ رپوٹ کی تیاری کے حوالہ سے ہونے والی قانون سازی ، آگا ہی پروگرام ، قانون تک رسائی، تعلیم اور غذائی تحفظ کے حوالہ سے اس رپورٹ کی تیاری بہت اہم ہے اس لیے تمام صوبائی محکمے او ر انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک ہفتہ کے اندر تیار کرکے وزارت انسانی حقوق کو فراہم کریں تاکہ بروقت رپورٹ تیار کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہِ مل بیٹھ کر کام کرنے سے ہی چیزیں بہتر ہو تی ہیں۔

ملکی ترقی کیلئے سب ایک ہیں اورسب کی کوششوں اور محنت سے ہی ملک آگے بڑ ھے گا۔ انہوں نے کہا کِہ صوبائی سطح پر صوبائی حکومت کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسلسل اجلاس ہونے چاہییں اور میڈیا کے ذریعے عوام تک اُن کے حقوق کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے۔ سوشل میڈیا کے آنے سے بہت سے لوگوں کو اُن کے حقوق کا پتہ چلا ہے ہم سب کو مل کر معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :