پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے ‘ چوہدری محمدسرور
تازہ ترین : 1

پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے ‘ چوہدری محمدسرور

ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی‘شاہدرہ میں مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب

پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے ،دونوں ملک کیلئے ناسور ہیں،ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے،حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے ،تحر یک انصاف اصولوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ملک کیلئے ناسو بن چکے ہیں جن کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہاعمران خان ہی اس ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 18:24:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎