ایڈیشنل کمشنر طارق محمود کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژنل کی زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس،جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت

منگل 23 مئی 2017 18:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) راولپنڈی ڈویژنل کی زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ا ایڈیشنل کمشنر طارق محمود نے اے ڈی سی عارف رحیم کے ہمراہ کی ۔ اجلاس میںاے ڈی سی جی عتیق الرحمن ، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن محمد یوسف چہل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم ڈاکٹرعرفان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چکوال ڈاکٹر خالد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک ڈاکٹر محمد اقبال ،ایس پی راجہ عظمت اور فارمر چوہدری اعجازنے بھی شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر طارق محمود نے ہدایت جاری کی کہ جعلی زرعی ادویات اور زرعی کھادوں کا کاروبار کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت کے افسرن فوراً ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں تاکہ کاشتکار معیاری کھاد اور زرعی ادویات استعمال کر کے اپنی فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیزن کے دوران کھادوں اور ادویات کی مصنوعی قلت کی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن محمد یوسف چہل نے شرکاء کو ڈویژن میں زرعی ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ اور مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال زرعی ادویات کے 256 نمونہ جات لیے گئے جن میں سے ایک نمونہ جات غلط ثابت ہوا جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی کھادوں کے 268 نمونہ جات لیے گئے جو کے تمام فٹ قرار پائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو سہولیات پہنچانے کیلئے ای ۔کریڈیٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور فارمز کوقرضہ دیا جارہا ہے جس سے راولپنڈی ڈویژن میں فصلوں کی پیداوارمیںاضافہ موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں جعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے حضرات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :