آسٹریلوی سی بٹ عالمی نمائش میں چینی کمپنیوں کی شرکت

منگل 23 مئی 2017 18:24

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) گذشتہ روز سڈنی میں سی بٹ کے پہلے روز کی میزبانی کی جو کہ ایشیاء بحرالکاہل کے خطے میں سب سے بڑی کاروباری ٹیکنالوجی تقریب ہے ، اس تقریب میں چینی کمپنیوں کا سب سے بڑا دستہ شریک ہے ، توقع ہے کہ اس میں 15000سے زائد سیاح آئیں گے جبکہ دیا بھر سے 350سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں ٹون ڈنگ انٹرکونیکشن انفارمیشن کمپنی کے انٹر نیشنل بزنس ڈویژن ڈائریکٹر جیف چان نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ ان کی کمپنی کو اس عالمی نمائش سے خوشی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امسال ہم آسٹریلیا اور چین کے درمیان اچھے تعلقات کی بنیاد پر آسٹریلیا آئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں کچھ خاصے خریدار ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ میں پہلی آمد ہے اور مجھے انتہائی اچھا لگا ہے ۔