چین پیرس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مسائل کے ازالے کیلئے تیارہے ، شائی جین ہوا

منگل 23 مئی 2017 18:24

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) ماحول کے بارے میں چین کے خصوصی نمائندے شائی جین ہوا نے گذشتہ روز یہاں کہا کہ چین عالمی ماحولیاتی گورننس کو آگے بڑھانے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مسائل کے حل کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار برلن میں آٹھویں پیٹرس برگ ماحولیاتی ڈائیلاگ میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کا منصوبہ یہ ہے کہ پیرس معاہدے پر دستخط کرنیوالوں میں وسیع تر اتفاق رائے حاصل کیا جائے جو کہ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے اصول کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امسال اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (سی او پی ) کی میزبانی کیلئے فجی کی مکمل بھرپور حمایت کرے گا اور پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے بعد ہونے والے مذاکرات کے بارے میں قرارداد کا مسودہ مرتب کرنے میں کانفرنس کی مدد کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :