چین اور آئس لینڈ کا تعلقات مستحکم کرنے کا عزم

منگل 23 مئی 2017 18:17

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) ایک سینئر چینی وفد نے گذشتہ روز آئس لینڈ کے دارالخلافہ ریک جاوک میں آئس لینڈ کے حکام کے ساتھ ملاقات کی ،طرفین نے مختلف شعبوں میں تعاون اور اپنے دوطرفہ مراسم میں اضافہ کرنے کا معاہدہ کیا ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹریٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور ڈسپلن انسپکشن سے متعلق سی پی سی مرکزی کمیشن کے نائب سربراہ جائو ہونگ جو نے کہا کہ چین باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر ترقی دینے کیلئے آئس لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، جائو نے وزیر اعظم بجارنی بینڈکٹسن ، پارلیمنٹ کے سپیکر انور براکون را ڈس ڈوٹر اور وزیر خارجہ امور گڈ لوگر تھور ڈارسن کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں ، ان ملاقاتوںمیں جائو نے گورننس فلسفے کے بارے میں چین کے صدر شی جن پھنگ کے نئے خیالات اور اپنے ڈسپلن کو جامع طورپر مستحکم بنانے کے لئے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے فرائض سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ کے حکام نے کہا کہ چین کی ترقی آئس لینڈ کے لئے اہم موقع ہے اور نارڈک جزیرے کا یہ ملک دونوں ممالک کے ہم جہتی تعاون کو مستحکم بنانے پر آمادہ ہے ، آئس لینڈ کے حکام نے مالیاتی بحران کے دوران آئس لینڈ کی مدد کرنے پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئس لینڈ کو اس مرحلے پر اشد مالیاتی امداد کی ضرورت تھی ۔

متعلقہ عنوان :