چینی حصص کی شرح منگل کو بھی گر گئی

منگل 23 مئی 2017 18:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء)بعض بلیو چپ حصص کی زبردست کارکردگی کے باوجود چینی سٹاکس منگل کوبھی گر گئے، سمال کیپ کمپنیوں کے حصص کے نرخ سب سے زیادہ گرے ہیں، بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.45فیصد کی کمی سے 3061.95پوائنٹس جبکہ سب سے چھوٹا شین جین کمپونینٹ انڈیکس 1.37فیصد کی کمی سے 9763.78پوائنٹس پر بند ہوئے ، دونوں سٹاکس ایکس چینجوں پر 2000سے زائد سٹاکس کے حصص کی شرح گر گئی ، صرف مالیاتی سیکٹر اور شراب کی صنعت کے حصص کی شرح میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ، چائی نیکسٹ انڈیکس جو کہ چین کا نصدق سٹائل کا بورڈ آف گروتھ انٹرپرائزز ہی1.67فیصد کی کمی سے 1758.23پوائنٹس پر بند ہوا ، چین کی سٹاک مارکیٹ مالیاتی بے قاعدگیوں پر حکومت کی طرف سے کئی پہلوئوں کے کریک ڈائون کے بعد سے کمی کا رجحان پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کریک ڈائون سے لیکویڈٹی منجمد ہو جائے گی ، وسیع تر کمی کے جذبات کی پشت پناہی کرتے ہوئے بالخصوص مالیاتی سیکٹر کے بلیو چپ حصص نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،چائنا مرچنٹس بینک کے حصص کی شرح 4.5فیصد بڑھ گئی ، پنگ اینڈ انشورنس کے حصص کی شرح بھی امسال نئی بلندی پر پہنچ گئی ، ایس ایس ای 50انڈیکس جو بڑے مارکیٹ سرمائے اور بلند لیکویڈٹی کے ساتھ شنگھائی سٹاکس ایکس چینج پر 50سٹاکس پر محیط ہے، 1.27فیصد بڑھ گیا ،سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والوں میں آئل سٹاکس شامل ہیں حالانکہ گذشتہ روز ان کے حصص کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا تھا ، سنو پیک آئل فیلڈ سروس کارپوریشن دس فیصد کی روزانہ حد سے گر گئے ۔