خلیجی ممالک میں ماہ رمضان 27 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے ،سعودی ماہر فلکیات کی پیشگوئی

منگل 23 مئی 2017 18:17

خلیجی ممالک میں ماہ رمضان 27 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے ،سعودی ماہر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک 27 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاق نے پیشگوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں ماہ صیام 27 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے اور ہفتہ کے روز ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر زاق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ رواں سال ماہ رمضان المبارک کے 29 روزے جبکہ 4 جمعے ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :