ایران ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے،وزیر اعظم ملائیشیا
تازہ ترین : 1

ایران ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے،وزیر اعظم ملائیشیا

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ امریکی عرب اور مسلم ممالک کے مابین ایک نئی سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کا مقصد صرف فوجی شراکت داری نہیں ہے بلکہ پروگرام کے زریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے ،یہ نہ صرف علاقائی استحکام کے لئے بلکہ مسلم امہ کے اتحاد کے لئے بھی بہتر ہو گا ۔انہوں نے شاہ سلمان کی سربراہی کانفرنس پر سعودی عرب اور صدر ٹرمپ کو مسلم ممالک کے ساتھ دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خلاف نئی سٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 18:12:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :