پہلی ٹی ٹوئنٹی پنجاب ویل چیئر کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا، کرنل (ر) آصف ڈار

منگل 23 مئی 2017 18:06

پہلی ٹی ٹوئنٹی پنجاب ویل چیئر کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا، کرنل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی ٹی ٹوئنٹی پنجاب ویل چیئر کرکٹ چمپئن شپ کل 24مئی بروز بدھ سے ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں شروع ہو گی، اس بات کا اعلان پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن کرنل (ر) آصف ڈار اور صدر محمد ذیشان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ چمپئن شپ میں پنجاب بھر سے ٹاپ چار ٹیمیں حصہ لینگی، ٹیموں میں لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پورے ملک میں ویل چیئر کرکٹ کو فروغ دینا اور خصوصی افراد کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تین روزہ چمپئن شپ کا فائنل 26 مئی کو دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :