زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 23 مئی 2017 18:02

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود کی ہدایت پر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلڈوزروں ،گاڑیوں اور رگ مشینوں پر جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم کے استعمال کے بارے میں شرکاء کو تربیت دی گئی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن محمد ایوب اور ریجن سے ایگریکلچر انجینئرز طارق شاہین، اطہر جاوید، وقار غوث قریشی، مبین احسن، ندیم اقبال، اسسٹنٹ زرعی انجینئرز فیلڈ و ویل ڈرلنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد ایوب نے کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب کے ای۔

(جاری ہے)

ایگریکلچر کے ویژن کو عملی پہنانے کیلئے بلڈوزروں اور دوسری مشینری پر جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم انسٹال کر دیا گیا ہے جس سے بلڈوزروں اور مشینوں کی مینول لاگ بک کے ساتھ ڈیجیٹل لاگ بک بھی تیار کی جائے گی جس سے محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم کے فنکشن کے ذریعے مانیٹرنگ سے کارکردگی پر موثر اثرات مرتب ہونگے۔ اس سسٹم سے بلڈوزروں اور مشینوں میں خرچ ہونے والے ڈیزل کو بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال سے کسانوں کو فارم میکنائزیشن کیلئے جدید زرعی آلات مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی میں خاطر خواہ بچت کیلئے پرانے ٹیوب ویلوں پر ٹربائن کو زیر آب پمپس کے ذریعے تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلڈوزروں اور گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کے بعد فیلڈ میں نقل و حرکت اور کام کی نوعیت وغیرہ کے بارے میں مکمل کنٹرول ہوگا اور کم وقت میں زیادہ کارکردگی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :