ضلع کی73 غریب اور معذور خواتین میں گائے اور بھینسیں تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد
منگل 23 مئی 2017 18:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے 73غریب اور مستحق خاندانوں کو اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینسیں فراہم کرنے کا مقصد دور دراز کے دیہی علاقوں کی معذور خواتین کو روز گار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی پر بوجھ نہ ہوں بلکہ اپنی اوراپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔
قبل ازیں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈی جی خان ڈاکٹر اشرف انجم نے بتایا کہ پسماندہ علاقوں سے غربت کے خاتمے کیلئے پہلی دفعہ دودھ دینے والے جانور تقسیم کئے جارہے ہیں، جو اعلیٰ نسل نے جانور ہیں۔، انہوں نے بتایا کہ دی جانے والی بھینس ایک وقت میں 8سے 10کلو اور ایک گائے ایک وقت میں 6سے 8کلو دودھ دیتی ہے اس طرح ایک خاندان کی روزانہ کی آمدن تقریباً ایک ہزار روپے ہوگی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر آصف جاہ نے بتایا کہ آج کی اس تقریب میں قرعہ انداز ی کے ذریعے 16بھینسیں اور57گائے تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ جانوروں کی آبادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے ، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تمام جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کی جاتی ہے، جعلی کھل بنولہ، ونڈا، ادویات اور سیمن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، جانوروں کی علاج معالجہ کیلئے موبائل وین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور کٹا بچائو سکیم کے تحت لائیو سٹاک فارمرز کی مالی امداد کی جارہی ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع کی 73معذور خواتین میں گائے اور بھینسیں تقسیم کیں اور کٹا بچائو سکیم کے تحت لائیو سٹاک فارمرز میں چیک تقسیم کئے ۔ تقریب میں سابق ایم پی اے امتیاز علیم، قدوس نواز، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران ، ڈاکٹرز اور فارمرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.