نجی ہوٹل کے کمرے سے 40 سالہ شخص کی نعش بر آمد
تازہ ترین : 1

نجی ہوٹل کے کمرے سے 40 سالہ شخص کی نعش بر آمد

نجی ہوٹل کے کمرے سے 40 سالہ شخص کی نعش بر آمد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء)تھانہ نیوملتان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے میں ایک شخص مردہ حالت میں پایاگیا،پولیس ذرائع کے مطابق نیوملتان میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے اڈابندبوسن کا رہائشی 40سالہ زاہدولدربنواز مردہ حالت میں پایاگیا،پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کرہوٹل کے کمرے سے شواہداکٹھے کئے اورتحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پرپہنچی کہ ہلاک ہونے والے شخص کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے واقعہ ہوئی،ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین نے زاہد کی موت کو قدرتی قراردیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکارکردیا،جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 18:01:57

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :