پسنی اورگوادر کے درمیان 132KVلائن کنڈکٹرزکی مرمت کے سلسلے میں پسنی اورگوادرگرڈسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ،کیسکو

منگل 23 مئی 2017 18:01

کوئٹہ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے پسنی اورگوادر کے درمیان 132KVلائن کنڈکٹرز کی مرمت کے سلسلے میں 24مئی کو صبح7بجے سے دوپہر12بجے تک پسنی اورگوادرگرڈسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

ترجما ن کیسکو کے مطا بق منگل کو پسنی اورگوادر کے درمیان 132KVلائن کنڈکٹرز کی مرمت کے سلسلے میں 24مئی کو صبح7بجے سے دوپہر12بجے تک پسنی اورگوادرگرڈسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی در اثنا ء کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی مرمت و دیکھ بھال کے سلسلے میں24مئی کو سریاب گرڈکے واسا اورایف جی ایس (FGS)فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

اسی طرح 25 مئی کو انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس ، سریاب II، جڑسا، اولڈاورنیوپشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے کانسی IاورII،ملک پلانٹ فیڈروں سے ایک بجے سے شام چاربجے تک نیز اُسی روزسٹی گرڈکے بروری، سریاب کے جان محمد، جائنٹ روڈ ،اولڈلیاقت بازارفیڈرزسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لیے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :