ضلع بہاول نگر میںانسداد ہیپاٹائٹس سے آگاہی ہفتہ منایاجارہا ہے،ڈاکٹرعاطف نعیم

منگل 23 مئی 2017 17:52

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع بہاول نگر میں بھی انسداد ہیپاٹائٹس کی خصوصی مہم کے تحت 22 تا 27 مئی آگاہی اور تحفظ کا ہفتہ منایاجارہا ہے جس میں صوبہ بھر میں ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز میں مفت سکریننگ ، ویکسینیشن ، پی سی آرٹیسٹ اور علاج کے لیے سہولیات پہنچائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عزیز الرحمن خان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صغیر احمد ،ڈاکٹرعاطف نعیم نے بتایاکہ ہیپاٹائٹس کا وائرس متاثرہ افراد کے خون اور جسمانی رطوبتوں کے ذریعے دوسروں میں منتقل ہوسکتا ہے لہذا احتیاط ہر صورت میں کی جانی چاہیے اور ہیپاٹائٹس کا علاج بھی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے ہیپاٹائٹس فری پنجاب پروگرام کے تحت تمام ضلعی ہسپتال میں لوگ مفت سکریننگ کرواسکتے ہیں اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت انجکشن بھی لگائیں جائیں گے ، واضح رہے کہ یہ پروگرام اٹھائیس اضلاع کے ضلعی ہیڈکو ارٹر ہسپتالوں میں اور دس اضلاع کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں دستیاب ہیں ۔