رمضان المبار ک میں سکیورٹی پلان پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے، ڈی پی او

منگل 23 مئی 2017 17:52

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے رمضان المبار ک کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے ایس ڈی پی او ز و ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی پلان پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے، علماء کرام اور معززین علاقہ کی تجاویز کو مد نظر رکھیں، حسا س مساجد اور اما م بارگاہوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے، مساجد اور امام بارگاہوں سمیت دیگر عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس فورس کے 1900سے زائد افسران واہلکاران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او نے کہاکہ حساس مساجد،امام بارگاہوں اور عبادت گاہوںکی سکیوٹی کیلیے منتخب کیے گئے اہلکاروںاور رضا کاروںکو رمضان کے آغاز سے قبل ڈیوٹی کے حوالے سے سپیشل ٹرنینگ دی گئی ہے، دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی او ز ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے، اس پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔