ڈ پٹی کمشنر کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی اقدامات کے جائزہ بارے اجلاس

منگل 23 مئی 2017 17:52

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) ڈ پٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اوکاڑہ ڈینگی فری ہے، ڈینگی وائرس کے پھلائو کو روکنے کیلئے ہمیںاپنی لگاتار کاوشوں کو مزید بڑھاوا دینا ہے،اس سلسلہ میں ویکٹر سرویلنیس اور دوسرے شہروں سے پرانے ٹائروں کی درآمد پر گہری نظر رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈی ایم او اعجاز بھٹہ ، ڈی او ہیلتھ ، محکمہ تعلیم بلڈنگ ،ضلع کونسل، تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اے ڈی سی جی صبا اصغر بھی موجود تھیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھروں،بازاروں، محلوں اور سرکاری عمارتوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے لوگوں میں شعور و آگاہی کو بیدار کیا جائے، عمارتوں کی چھتوں خصوصاً کباڑ مارکیٹوں کا ہفتہ وار ویکٹر سرویلنیس کیا جائے، محکمہ صحت کا فیلڈ عملہ گھروں میں لوگوں کو ڈ ینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اور ڈ ینگی مچھر کے انڈے دینے کی جگہوں کو خشک رکھنے کے سلسلہ میں آگاہی دے، انہوں نے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میںڈینگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں، انہوں نے سرکاری عمارتوں میں صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے آگاہی پروگرام کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سرویلنیس انسداد ڈینگی آگاہی پروگرام اور دوسرے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کئے جانیوالے اقدامات کے متعلق بتایا۔

متعلقہ عنوان :