وزیراعظم نوازشریف کی عوام دوست قیادت میں مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی،سردار مہتاب احمد خان

منگل 23 مئی 2017 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آباد کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ 2017ء عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے،وزیراعظم نوازشریف کی عوام دوست قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف فیملی سمیت جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بڑا واضح ہے ،مخالفین اب بات کا بتنگڑ بنا کر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،جیسا وہ ماضی میں کرتے آئے ہیں،عوام کی طاقت کے بغیر کوئی برسراقتدار آنے کا سوچے بھی نہیں،عام انتخابات میں عوام ایک بارپھرپاکستان مسلم لیگ(ن) کوووٹ دیکرکامیاب کروائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سچائی اوراصولوں کی سیاست کررہی ہے،لوٹ ماراور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام یکسرمستردکرچکے ہیں۔

مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ اقتدار کے بھوکے او رانتشار کے ایجنڈے پر گامزن عمران خان کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں اسے ہر حال میں اقتدار چاہیے۔ مسلم لیگی رہنماسردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کا گندابھی تک مسلم لیگ(ن) صاف کررہی ہے،ترقی کی طرف بڑھتا ہوا پاکستان مخالفین کو برداشت نہیں اور آئندہ انتخابات میں انہیں شکست نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک بارپھر انتشار کی سیاست کا آغاز کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :