ڈیل ای ایم سی کا لاس ویگاس میں جدتوں کے نئے سلسلے کا اعلان

انٹرپرائزوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہداف کے تعین میں خاص اور معنی خیز کردار ادا کرے گا، جی ایم ڈیل ای ایم سی نوید سراج

منگل 23 مئی 2017 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) ڈیل ای ایم سی نے لاس ویگاس میں جدتوں کے نئے سلسلے کا اعلان کیا ہے جو انٹرپرائزوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہداف کے تعین میں ایک خاص اور معنی خیز کردار ادا کرے گا۔اس سلسلے میں پاکستان میں باضابطہ اعلان ایک تقریب میں کیا گیا جس میں ایشیاء کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے خطے کے نائب صدر چی وائی چو، ڈیل ای ایم سی کے جنرل منیجر نوید سراج، ڈیل ای ایم سی کے انفرا اسٹرکچر کے ڈائریکٹر نوید خان، سینئر سولیوشن کنسلٹنٹ محمد عاکف اور ڈیل ای ایم سی کے مارکیٹنگ منیجر نے کاروبار کیلئے ڈیجیٹل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ جہاں تمام کمپنیوں کیلئے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی میراث تبدیل کرنا ضروری ہو گیا ہے، وہیں ڈیجیٹل تبدیلی نے اصل محرک بنتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تبدیلی کو پہلی ترجیح بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیل ای ایم سی کی جانب سے سند یافتہ انٹرپرائز اسٹریٹیجی گروپ 2017 کی اسٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سروے کا جواب دینے والے 95 فیصد افراد نے ظاہر کیا کہ ان کی آرگنائزیشن کو ایسے چھوٹے صنعتی گروپ سے پیچھے رہ جانے کا خطرہ درپیش ہے جنہوں نے اپنے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈھانچے، پراسیسز اور ڈلیوری کے طریقوں میں تبدیلی کی تاکہ ڈیجیٹل کاروبار بننے کے اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تبدیلی کیلئے مقامی انٹرپرائزز کی مدد کرنے کیلئے پاکستان میں مقامی کاروباروں کیلئے ڈیل ای ایم سی اپنی اعلیٰ معیاری مصنوعات اور سروسز فراہم کر رہا ہے۔ڈیل ای ایم سی کے جنرل منیجر نوید سراج نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے چلائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل ای ایم سی ہمارے وسیع تر سولیوشنز کے پورٹ فولیو کو موثر طریقے سے تیار کر کے پاکستان میں ہمارے صارفین کی بہترین خدمات کیلئے موجود ہے تاکہ اپنے کاروباری شعبوں میں صارفین کو مزید مسابقتی ہونے میں مدد کر سکیں۔

ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی رفتار اور استحکام کی بدولت یہ طے شدہ امر ہے کہ صارفین اپنے انفرا اسٹرکچر میں ضروری تبدیلیوں کا از سرنو جائزہ لیں گے اور ہم پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں سب سے زیادہ قابل اعتماد مشیر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔