نیب:مصطفی کمال کی400پلاٹ ضم کرکے غیرقانونی فروخت کےالزام میں طلبی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 مئی 2017 17:16

نیب:مصطفی کمال کی400پلاٹ ضم کرکے غیرقانونی فروخت کےالزام میں طلبی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی2017ء): نیب نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کوکلفٹن میں اسٹالزکی زمین فروخت کرنے کے الزام میں کل طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے بطورسٹی ناظم 11،11گزکے 400سے زائدپلاٹ ضم کرکے غیرقانونی طورپرفروخت کیے۔یہ پلاٹس عبداللہ شاہ غازی مزارکے قریب سیپیاں بیچنے والوں کیلئے تھے۔نیب نے مصطفی کمال کوکلفٹن میں اسٹالزکی زمین فروخت کرنے کے الزام میں کل طلب کرلیاہے۔نیب حکام نے مصطفی کمال کومتعلقہ پلاٹوں کی دستاویزات بھی ساتھ لانے کاحکم دیا ہے۔