بابِ سرگودہا کی افتتاحی تقریب 27مئی کوہوگی

منگل 23 مئی 2017 17:46

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء)لاہور روڈ پر بابِ سرگودہا کے مجوزہ منصوبہ کی افتتاحی تقریب 27مئی کو ہوگی۔کمشنرسرگودہا ڈویژن ندیم محبوب اورڈپٹی کمشنرسرگودہالیاقت علی چٹھہ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ منصوبہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچراورشاہین انکلیو کے اشتراک سے مکمل ہو گا جس پر ابتدائی طو رپر پونے دو کر وڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ لگایاگیاہے۔

(جاری ہے)

بابِ سرگودہا شہر کی ثقافت او رخوبصورتی میں اضافے کی طرف سنگ میل ثابت ہو گا۔