Live Updates

عمران خان قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، اپنی مرضی کے فیصلے کے لئے حکومتی اداروں اور عدالت پر دباو ڈالتے ہیں،دانیال عزیز

منگل 23 مئی 2017 17:46

عمران خان قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، اپنی مرضی کے فیصلے کے لئے حکومتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سب آج عینی گواہ کے طور پر عدالت میں موجود تھے ،وہ سیاسی جماعت جو کہتی ہے کہ الیکشن کمیشن کا دائرہ وسیع ہونا چاہیئے،الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا چاہئیے،سزائیں دینے اور تحقیقات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہیئے ،بائیو میٹرک سسٹم ہونا چاہیئے،ہر چیز کا قانون ہونا چاہیئے ،جب ان کی اپنی باری آتی ہے تو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کے لئے حکومتی اداروں اور عدالت پر دباو ڈالتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کا جرم ثابت ہو چکا ہے،انہوں نے اعتراف جرم بھی کیا ہے اور کہہ رہے ہیں ہم منی ٹریل فارن فنڈنگ ہر چیز کا حساب دیں گے،وہ مقدمے میں خود ہی پھنستے چلے جارہے ہیں ان سے ہر چیز کا حساب لیا جائے گا اور عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :