آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ زویا خالد اور عزیر رشید نے جیت لی

منگل 23 مئی 2017 17:40

آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ زویا خالد اور عزیر رشید نے جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2017ء زویا خالد اور عزیر رشید نے جیت لی۔ فائنل میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجو د تھی۔ مہمان خصوصی چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ تھے۔ اس موقع پر صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیر از سلیم، خزانچی طارق ملک، نائب صدور طارق فاروق رانا، محمد منصور ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عمر سلامت، گوگی علائو الدین، محمد عمران، شعیب مسعود ، محمد شاہد،کوچز، ریفریز اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انڈر 19 بوائز فائنل بہت زبردست رہا۔پنجاب عزیز رشید نے دلچسپ مقابلے کے بعد بیسٹ آف فائیو سیٹ میں سوئی گیس کے عبدالقادر کو ہرایا۔

(جاری ہے)

عزیز رشید پہلا سیٹ ہارے مگر اگلے تینوں سیٹ جیت کر فائنل میچ جیت گئے۔ فائنل سکور 7/11, 11/5, 11/5, 11/6 رہا۔ ادھر گرلز سینئر ایونٹ میں زیڈ ٹی بی ایل کی زویا خالد نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی واپڈا کی صائمہ شوکت کو 40 منٹ کے لمبے میچ میں 11/6, 11/13, 0/11, 11/8, 11/4 سے ہرایا۔

انڈر 19 گرلز میں کے پی کی کومل شاہ نے پی آئی اے کی آمنہ فیاض کو 11/6, 11/5, 12/10 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 17 بوائز فائنل میں سندھ کے نوید رحمان نے پی اے ایف کے محمد ثاقب کو 11/5, 11/5, 12/14, 8/11, 11/9 سے ہرایا۔ انڈر 15 گرلز میں ایس اینڈ جی پی ایل کی نور العین اعجاز نے کے پی کی لائبہ اعجاز کو 11/7, 7/11, 11/4, 11/9 سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں سکواش بہت عرصہ کھیلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ٹورنامنٹ میں ٹیوٹا کی سکواش کی ٹیم کو شامل کریں گے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار کو جب بھی ہماری ضرور ت ہوئی تو حاضر ہے۔ سکواش کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس کھیل نے کئی عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :